متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے اطالوی سفیر کیلئے اعزاز


ابوظبی، 11 ستمبر، 2019 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے اطالوی سفیرLiborio Stellino کو Order of Independence فرسٹ کلاس سے نوازا ہے۔ انھیں یہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے.

 

امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے ابوظبی میں وزارت خارجہ میں ایک اجلاس کے دوران انھیں یہ اعزاز دیا.

 

شیخ عبد اللہ نے اطالوی سفیر کو مبارکباد پیش کی اور متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے اطالوی سفیر کیلئے انکی آئندہ کی ذمہ داریوں میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

 

اطالوی سفیر نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ کی دانشمندانہ پالیسی اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے اعزاز عطا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا.

 

انہوں متحدہ عرب امارات میں اپنے قیام کے دوران تمام سرکاری اداروں کی طرف سے حمایت اور تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکے تعاون کے باعث متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے مابین روابط کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملی.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302785927

WAM/Urdu