اوپیک کا مارکیٹ صورتحال کے تناظر میں مل کر کام کرتے رہنے کا عزم


تحریر : حاتم محمد ابوظہبی ، 12 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ اوپیک کی مشترکا وزارتی نگران کمیٹی جے ایم ایم سی کا سولہواں اجلاس آج صبح ابوظہبی میں شروع ہوا جس مارکیٹ چیلنجز سے نمٹنے اور مستقبل میں پیشرفت کیلئے مربوط کوششیں کیئے جانے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ۔ اجلاس سے خطاب میں کمیٹی کے کوچیئر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہاکہ مارکیٹ سکیورٹی کیلئے انکا ملک دیگر تیل پیدوار والے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ۔ کمیٹی کے دوسرے کوچیئر روسی وزیرتوانائی الیگزینڈر نوواک ہیں – انکا کہنا تھاکہ سعودی عرب کی تیل پالیسی کا بنیادی مقصد ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ تیل کی مارکیٹ کو وسیع رکھتے ہوئے استحکام کو فروغ دیا جائے ، مارکیٹ میں استحکام لایا جائے ، یہی وجہ ہے کہ اوپیک کے دیگر ممالک سے تعلقات اور روس کی قیادت میں غیراوپیک ممالک سے تعلقات میں ایک توازن موجود ہے ، اتحاد سے پیشرفت ایک مضبوط پیغام دیتی ہے ، سعودی عرب کی پالیسی کا یہ ستون تبدیل نہیں ہوگا – انہوں نے کہاکہ یہ اجلاس تمام شریک ممالک کی پیدواری سطح بڑھانے کا جائزہ لے گا ، اس اجلاس کے اختتام تک ہمیں مستقبل سے متعلق بہترین فیصلہ سازی کرنا ہے ۔ روس کے وزیرتوانائی نے اجلاس میں کہاکہ مارکیٹ کے بدلتے حالات کو مدنظر رکھ کر انکا ملک تمام ساتھی ممالک کے ہمراہ کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302786047

WAM/Urdu