عرب امارات انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 میں منتقل ہونے والا خطے کا پہلا ملک


دبئی ، 16 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ رائپ این سی سی ، اکامائی ٹیکنالوجی اور گوگل کے اعدادوشمار کے مطابق ، ٹیلی مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے آغاز کے بعد دوسال سے کم مدت میں متحدہ عرب امارات، انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 (آئی پی وی 6 )میں منتقلی کے حوالے سے مشرق وسطی میں پہلے نمبر پر ہے .

 

آئی پی وی 6 میں منتقلی سے انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے ا ستعمال کی طلب کو پورا کرنے کے لئے امارات میں فائیو جی موبائل ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر عملدرآمد کے سلسلے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

 

ٹی آر اے کے ڈائریکٹر جنرل حمد عبید المنصوری نے کہا کہ "آئی پی وی 6 کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹی آر اے کی کوششیں ہماری مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ ہیں ، خاص طور پر عرب امارات میں انٹرنیٹ اور اس کی ایپلی کیشنز کےلئے۔"

"جب ہم نے انٹرنیٹ کے چھٹے ایڈیشن میں منتقلی کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ، تو ہم ملک میں انٹرنیٹ کے شعبہ کو وسعت دینے کے خواہش مند تھے۔"

المنصوری نے عرب امارات میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں ، اتصالات ، ڈو اور رائپ این سی سی کے دبئی میں قائم علاقائی دفاترکی جانب سے ٹرانزیشن کے عمل میں ٹی آر اے کے ساتھ تعاون پرا ظہار تشکر کیا.

 

"انٹرنیٹ ،مصنوعی ذہانت چوتھے صنعتی انقلاب اور بگ ڈیٹا کے اس دور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، اس لئے ہمیں ایسے تمام اقدامات اٹھانا ہوں گے جو سرمایہ کاروں ، کمپنیوں اور اداروں کو انٹرنیٹ پروٹوکول مہیا کریں ، اور لاکھوں ڈیوائسز کے درمیان ڈیٹا کے تبادلے کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کام کریں۔"

عرب امارات کی سمارٹ حکومت آئی پی وی 6 کے نفاذ کے لئے ضروری منصوبے تیار اور مستقبل کی حکمت عملی کو اختیار کئے ہوئے ہے ، جس میں سیکیورٹی معیارات اور ڈیٹا فلو اور تھنگز آف انٹرنیٹ کے شعبہ میں مواصلات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا شامل ہے.

 

ٹی آر اے نے رائپاین سی سی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کررکھے ہیں جس کا مقصد مشرق وسطی میں انٹرنیٹ آپریشنزکی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے انٹرنیٹ کی ترقی کے لئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور مہارتوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302787033

WAM/Urdu