ڈی آئی ایف سی کی یورپی مالیاتی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری


دبئی ، 17 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر ، ڈی آئی ایف سی نے برطانیہ ، فرانس ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ سمیت اہم مالیاتی مراکز میں کامیاب روڈ شوز کا انعقاد کیا ہے.

 

ان روڈ شوزنے ڈی آئی ایف سی کو یورپی فرمز کے لئے ایک مثالی مرکزکے طور پر پیش کیا جو مشرق وسطی افریقہ اور جنوبی ایشیاءMEASA کے خطے کی نمایاں ترقی سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں.

 

روڈ شو کی قیادت ڈی آئی ایف سی کے گورنر عیسی کاظم اور ڈی آئی ایف سی اتھارٹی کے سی ای او عارف امیری نے کی۔ ہفتے بھر جاری رہنے والی اس مہم میں لندن ، فرینکفرٹ ، پیرس اور زیورخ میں اعلی سطح کی اسٹریٹجک ملاقاتیں کی گئیں.

 

ان ایونٹس نے ڈی آئی ایف سی کی دولت اور اثاثہ جات مینجمنٹ مارکیٹ کواجاگر کیا، جو 2018 میں جی سی سی کی کل جی ڈی پی کے تقریبا 30 فیصد یعنی 424 ارب ڈالر کے مساوی ہے.

 

لندن میں ہونے والے روڈ شو کے دوران ڈی آئی ایف سی نے برطانیہ کے سرمایہ کاری شراکت داروں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتیں کیں اور مشرق وسطی میں سرمایہ میں اضافے اور ڈی آئی ایف سی کے ذریعے اثاثوں کے لین دین کے تجزیہ کے حوالے سے بین الاقوامی قانونی فرم سمنز اینڈ سمنز ایل ایل پی کے ساتھ ایک پروگرام کی مشترکہ میزبانی کی.

 

ڈی آئی ایف سی نے لندن میں ایسنچور کے فن ٹیک انوویشن مرکز ، اور پیرس بیسڈ فنانس انوویشن کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدوں اور دوطرفہ فوائد پر مبنی شراکت داری پر دستخط کئے.

 

فرینکفرٹ میں ، ڈی آئی ایف سی نے فرینکفرٹ کے مرکزی مالیاتی ادارے ، جرمنی میں غیر ملکی بینکوں کی ایسوسی ایشن ، اور سرکردہ عالمی قانون ساز کمپنی ، نورٹن روز فلبرائٹ ایل ایل پی کی شراکت داری کے ساتھ ناشتہ کی میز پر MEASA کے خطے میں مالیاتی مستقبل پر تبادلہ خیال کیا.

 

ڈی آئی ایف سی کے سینئر نمائندوں نے سرکردہ بین الاقوامی ایکسلریٹرز اور فن ٹیک کمپنیوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے زیورخ میں سرمایہ کاروں اور MEASA کے خطے میں اپنے مرکز رکھنے والی کمپنیوںسے بھی ملاقاتیں کیں ان میں ڈبلن کی سافٹ ویئر کمپنی ، فینرگو بھی شامل تھی.

 

ڈی آئی ایف سی اتھارٹی کے سی ای او عارف امیری نے کہا کہ "ہمارا حالیہ دورہ یورپ انتہائی کامیاب رہا جس سے MEASA کی مارکیٹوں میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے خواہاں مالیاتی اداروں اور کارپوریشنوں کی طرف سے دلچسپی کا مظاہرہ کیاگیا۔ ہم لندن ، پیرس ، فرینکفرٹ اور زیورخ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ شراکت کو فروغ دینے کے لئے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302787353

WAM/Urdu