متحدہ عرب امارات اور سپین کے درمیان ابوظہبی میں سیاسی مذاکرات کا انعقاد


ابوظہبی ، 17 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور سپین کے درمیان سیاسی امور میں تعاون سے متعلق ابوظہبی میں مذاکرات کا انعقاد ہوا – وزارت خارجہ میں ہونے والے ان مذاکرات کی سربراہی وزیرمملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش اور سپین کے وزیرخارجہ فرنینڈو مارٹن مارٹو نے کی ۔ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک میں سیاسی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا اور علاقائی و عالمی سطح پر بھی اس تعاون کو مستحکم کرنے پر بات چیت ہوئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ باہمی دلچپسی سے متعلق یورپ اور مشرق وسطی کے علاقائی امور اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا – ڈاکٹر قرقاش نے دونوں ممالک میں سیاسی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ سپین کے وزیر نے باہمی تعاون کی صورتحال پر اطیمنان کا اظہار کیا اور کہاکہ حکومتی سطح پر اس تعاون کو ہر شعبے میں فروغ دینے کے قابل قدر اقدامات کئے جارہے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302787387

WAM/Urdu