عجمان کے ولی عہد اور نیوزی لینڈ کے سفیر کا باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال


عجمان ، 17 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ عجمان کے ولی عہد عزت مآب شیخ عمار بن حمید النعیمی سے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے سفیر میتھیو ہاکنز نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے – ولی عہد نے انکا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ حکمران کی عدالت میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات میں اضافہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – نیوزی لینڈ کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال کو بھرپور سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے تمام شعبوں میں ترقی اور خصوصا عجمان کی ترقی کی تعریف کی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302787231

WAM/Urdu