دبئی اور قازقستان میں باہمی تعاون کا فروغ


دبئی ، 17 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ دبئی کسٹمز کے ڈی جی احمد محبوب مصبح سے قازقستان کے قونصل جنرل روان زومبک نے دبئی میں ملاقات کرکے دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ خصوصا باہمی تجارتی و کسٹمز کاروبار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا – مصبح نے اس موقع پر دونوں ممالک میں تعاون اور تعلقات کے فروغ کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے دبئی سلک روڈ کے ذریعے قازقستان کو دبئی کے راستے تجارت بڑھانے کے بھرپور مواقع پر روشنی ڈالی جس میں عرب امارات کو عالمی تجارت میں مزید آگے جانے اور قازقستان کو بھی بھرپور مواقع حاصل ہونگے – انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں اقتصادی شراکت داری کا فروغ نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ویژن کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی تجارت میں فروغ پارہا ہے تو ایسے میں عرب امارات اور قازقستان میں اقتصادی روابط کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے – انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت جو 468 ملین ڈالر تھی وہ 2016ء میں فروغ پاکر 635 ملین ڈالر اور اگلے سال 2017ء میں 743 ملین ڈالر کی ہوگئی جبکہ رواں سال کی صرف ایک پہلی سہہ ماہی میں یہ 355 ملین ڈالر کی رہی ہے – ملاقات کے دوران دبئی کسٹمز کی طرف سے دوست ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو فروٖغ دینے کے ارتباط اقدام میں قازقستان کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو حاصل مواقع پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ زومبک نے باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ میں دبئی کسٹمز کے کردار کی بھرپور تعریف کیا اور اظہار تشکر بھی کیا ، انہوں نے مستقبل میں ایسے تعاون کے فروغ کی بھرپور توقعات کا اظہار بھی کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302787362

WAM/Urdu