یو این ایچ سی آر پناہ گزین زکوةفنڈکو’ زکوة تقسیم کا بہترین عالمی پلیٹ فارم 2019‘ تسلیم کرلیاگیا


دبئی ، 17 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین ، یو این ایچ سی آر کے پناہ گزین زکوةفنڈ کو’ زکوة تقسیم کا بہترین عالمی پلیٹ فارم 2019‘ قرا ردیاگیا ہے.

 

اس بات کا اعلان پیر کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں ہونے والے عالمی اسلامی مالیاتی ایوارڈ ، گیفا میں کیا گیا.

 

اسلامی مالیات کے ساتھ عالمی معیشت کا ایک نمایاں حصہ بننے کے بعد ، یو این ایچ سی آر نے رواں سال اپریل میں اپنے موجودہ زکوة پروگرام کو مہاجر زکوة فنڈ کے ڈھانچے کی شکل دی تھی.

 

اعزاز ملنے پر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں یو این ایچ سی آر کے نجی شعبے میں شراکت داری کے سربراہ حسام شاہین نے کہا کہ ، "ہمیں گیفا ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے اعزاز کا حقدار ٹھہرانے پر خوشی ہے ، یہ اعزازفنڈ کی قابل اعتماد اور موثر حیثیت کو ایک بار پھر ثابت کرتا ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ "یہ ایوارڈ اسلامی مالیات کے شعبے میں ڈیجیٹل طریقے سے زکوة اکٹھاکرنے سے تقسیم تک شفافیت کو یقینی بنانے کے پلیٹ فارم کی ساکھ کو مزید مضبوط کرتاہے۔"

یو این ایچ سی آر اقوام متحدہ کی پہلی ایجنسی ہے جو مہاجرین کی مالی مدد کے لئے میں مسلمانوں کو اپنے زکوة کے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کا ایک شفاف راستہ فراہم کرتا ہے.

 

زکوٰ ة جمع کرنے کے لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے ، جبکہ مہاجرین اور اپنے ہی ممالک میں بے گھر ہونے والے افراد آئی ڈی پیز میں زکوة کی تقسیم کے لئے اے ٹی ایم ، آئرس شناخت ، موبائل والٹ اور دیگر ٹیکنالوجیز استعمال کی جاتی ہیں.

 

رواں سال ابتک دنیا بھر میں مہاجرین زکوة فنڈ میں تین کروڑ اکاسی لاکھ ڈالر جمع کئے جاچکے ہیں۔ فنڈ سے موصول ہونے والے عطیات سے یمن ، لبنان ، عراق ، مصر ، اردن ، موریطانیہ اور بنگلہ دیش میں ایک لاکھ گیارہ ہزار دو سونوبے گھر مہاجر اور داخلی طور پر بے گھر خاندانوں( تقریباً چھ لاکھ اڑتالیس ہزار چار سو چھہتر افراد) کی مدد کی گئی ہے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302787322

WAM/Urdu