عمار نے500 ملین ڈالرٹرسٹ سرٹیفکیٹ کے اجراءکی حتمی شرائط پر دستخط کر دیئے


دبئی، 17 ستمبر،2019 (وام) ۔۔ عمار پراپرٹیز نے 1.84 ارب درہم (500 ملین ڈالر) ٹرسٹ سرٹیفکیٹ کے اجرا سے متعلق حتمی شرائط پر دستخط کر دیئے ہیں.

عمار نے دبئی فنانشل مارکیٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اجراء اس کے 2 ارب ڈالر کے ٹرسٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے.

10 سالہ سکوک پر 2029 میں سالانہ کے حساب سے 3.875 فیصد منافع دیا جائے گا۔ اس کے بعد سنگاپور، ہانگ کانگ اور لندن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ امریکی ڈالرریگولیشن ایس سینئر غیر محفوظ سکوک کی ممکنہ پیش کش کے بارے میں ملاقاتیں ہوں گی.

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ حتمی شرائط دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی، ڈی ایف ایس اے اور Nasdaq دبئی کو ڈی ایف ایس اے کی سرکاری فہرست میں شامل کرنے اور سرٹیفکیٹس کی Nasdaq دبئی پر تجارت کے لئے فراہم کر دی گئی ہیں.

ترجمہ: ریاض خان .

http://www.wam.ae/en/details/1395302787380

WAM/Urdu