انسانی بھائی چارہ کی دستاویز کی اقدار انسانی حقوق کونسل میں پیش 


جنیوا ، 18 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں اجلاس کے موقع پر انسانی بھائی چارے کی دستاویز کے اصولوں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لئے تقریب کا انعقاد کیاگیا.

 

جنیوا میں اقوام متحدہ میں عرب امارات کے مستقل مشن نے اس تقریب کا اہتمام کیا جس میں کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس اورجامعة الازہر کے امام اکبر ڈاکٹر احمد الطیب کی جانب سے گزشتہ فروری میں دستخط کردہ دستاویز کی وضاحت کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد مصر کے مستقل نمائندے ، ہولی سی اور نائٹس آف مالٹا کے اشتراک سے کیا گیا.

 

انسانی برادری کی دستاویز کا مقصد انسانی برادری کے تعلقات کو مستحکم کرنا اور لوگوں کے مابین رابطوں، ہم آہنگی اور محبت کے پل تعمیر کرنا ہے.

 

جنیوا میں اقوام متحدہ میں عرب امارات کے مستقل نمائندے عبید سالم سعید الزعابی نے ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس دستاویز کی روح اور اقدار کے لئے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جسے عالمی امن اور ایک ساتھ رہنے کے لئے انسانی برادری کی دستاویز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے.

 

انہوں نے کہا کہ دستاویز انضمام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے میں حکومتوں کی اہم ذمہ داری پر زور دیتی ہے اور انتہا پسندی اور عدم رواداری کی اصل وجوہات کی روک تھام اورحل کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے.

 

اس حوالے سے کہ دستاویز کے اصول کس طرح اقوام متحدہ کی اقدار کی تکمیل کرتت ہیں ، مسلم علما کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلطان الرمیثی نے کہا کہ "دستاویز کے اصول انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر مساوات اور عدم تفریق کے اصولوں کے مطابق ہیں ۔"

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302787575

WAM/Urdu