اے یو ڈی کو عرب امارات کی قابل روزگار اولین جامعہ اور کثیرالثقافت میں بہترین عالمی یونیورسٹی کا اعزاز


دبئی ، 18 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ دبئی کی امریکن یونیورسٹی اے یو ڈی نے ایمپلائبلٹی میں متحدہ عرب امارات کی پہلی جامعہ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ، یہ اعزاز کیو ایس گریجویٹ ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز میں دیا گیا ہے جبکہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے بھی اسے عالمی جامعات درجہ بندی میں بہترین جامعہ کا اعزاز دیا ہے – اے یو ڈی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکن یونیورسٹی دبئی کو انٹرنیشنل فیکلٹی میں پہلا اور انٹرنیشنل طلباء میں تیسرا درجہ ملا جبکہ متنوع کمیونٹیز میں یہ مقامی ، علاقائی اور عالمی سطح پر یہ نمایاں رہی ۔ اے یو ڈی کے صدر ڈاکٹر ڈیوڈ اے شمٹ نے اس نئی درجہ بندی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہےکہ عالمی سطح کی درجہ بندی میں اس جامعہ کو یہ مقام ملنا قابل فخر ہے ۔ یہ یونیورسٹی اپنے طلباء کو نہ صرف کلاس روم بلکہ اس سے باہر بھی ایک اعلی پائے کا موقع فراہم کرنے میں خدمت سرانجام دے رہی ہے – اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کو ملنے والا یہ اعزاز اسکی تدریسی سرگرمیوں اور اسکے طلباء کو روزگار کے مواقع ملنے میں ایک بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے ، جامعہ کا ہمیشہ یہ اولین رحجان رہا ہے کہ وہ اپنے طلباء کو کثیرالثقافتی ماحول میں اعلی پائے کی تعلیم فراہم کرے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302787608

WAM/Urdu