عالمی رواداری سمٹ سے پہلے اماراتی وفد کا یورپی ممالک کادورہ اختتام پزیر


دبئی ، 18 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ عالمی رواداری سمٹ ، ڈبلیو ٹی ایس کے دوسرے ایڈیشن کے عہدیداروں پر مشتمل عرب امارات کے وفد نے متعدد یورپی ممالک کے دورے کئے ہیں۔ بدھ کے روز ڈبلیو ٹی ایس کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ انہوں نے دنیا بھر میں اس ایونٹ کو فروغ دینے کے لئے نیدرلینڈ ، بیلجیم اور فرانس کا دورہ کیا.

 

نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر سرپرستی "کثیر ثقافتوں میںر واداری: روادار دنیا میں معاشرتی، معاشی اور انسانی فوائد کا حصول "کے عنوان سے رواں سال 13 اور 14 نومبرکو ڈبلیو ٹی ایس کا انعقاد کیا جائے گا.

 

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے رواداری ، آئی آئی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈبلیو ٹی ایس کی ہائر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حمد بن شیخ احمد الشیبانی نے کہا کہ" دوروں سے کثیر الثقافتی معاشرے میں رواداری کی اقدار کو مضبوط کرنے کے لئے آگاہی کو فروغ دینے کے لئے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔ "

دورے کے دوران ، ڈبلیو ٹی ایس کے جنرل کوآرڈینیٹر اور وفد کے سربراہ خلیفہ محمد السویدی نے سربراہی اجلاس کے دوسرے ایڈیشن کے لئے تیاریوں سے آگاہ کیا.

 

السویدی نے کہا ، "ڈبلیو ٹی ایس کی ہائرکمیٹی اس سربراہ اجلاس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے خواہاں ہے ، جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے جہاں دوہزار سے زیادہ شرکا رواداری کے اصولوں کو مستحکم کرنے ، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور تعمیری اور مثبت مکالمہ کے لئے اکٹھے ہوں گے۔ "

اماراتی وفد نے دی ہیگ ہیومینیٹیرین سینٹر ، ہیگ میں انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات ، نیدرلینڈ میں یورپین یونین کی ماسٹر پیس آرگنائزیشن کے دفتر ، یورپین پیس انسٹی ٹیوٹ ، برسلز اور یورپین یونین کے نمائندوں کے لئے ورلڈ ویژن ، بیلجیئم میں قیام امن کے یورپین رابطہ دفتراور فرانس میں اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی ادارے کا دورہ کیا۔ان میں سے کئی ایک تنظیموں نے ڈبلیو ٹی ایس 2019 میں شرکت کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302787639

WAM/Urdu