سی بی یو اے ای کی شرح منافع میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی


ابوظہبی ، 18 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک سی بی یو اے ای نے امریکی ڈالر کے انٹرسٹ ریٹ میں کمی کے بعد 19 ستمبر 2019ء سے کھاتوں کے سرٹفکیٹس کے اجراء پر منافع کی شرح کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے ، اس سے قبل فیڈرل ریزرو بورڈ نے بھی اجلاس میں فیڈرل فنڈ ریٹ میں 25 بنیادی پوائنٹس کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا – سرٹفکیٹ آف ڈیپازٹس کے مقابلے میں سی بی یو اے ای کی شارٹ ٹرم لیکوڈیٹی پر اطلاق شدہ ریپو ریٹ کو بھی 25 بنیادی پوائنٹس کم کردیا گیا ہے ۔ سی بی یو اے ای کی طرف سے ملک میں کام کرنے والے بنکوں کو جاری کردہ سرٹفکیٹ آف ڈیپازٹس ، مالی پالیسی کا وہ آلہ ہیں جس کے سرح منافع میں تبدیلی کو عرب امارات کے بنکنگ نظام میں منتقل کیا جاتا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302787758

WAM/Urdu