متحدہ عرب امارات کا افغانستان میں دو دہشتگرد حملوں کیخلاف اظہار مذمت


ابوظہبی ، 18 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں دہشت گردوں کی طرف سے دو دھماکوں میں انسانی جانوں کے نقصان اور لوگوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کی ہے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی اور کابل میں فوجی اڈے پر ہونے والے یہ حملے جن کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے ، سخت مذمت کے قابل ہیں ۔ بیان میں دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار افغان حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف سخت اور دوٹوک موقف اپنائیں – بیان میں ان واقعات کے متاثرین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302787762

WAM/Urdu