دبئی ایکسپو کیلئے الوصل گنبد کے آخری ٹکڑے کو اپنی جگہ لگا دیا گیا

  • crowning moment for expo 2020 dubai as final section of al wasl dome is lifted into place 2.jfif
  • crowning moment for expo 2020 dubai as final section of al wasl dome is lifted into place 1.jfif

دبئی، 18 ستمبر،2019 (وام) ۔۔ کئی مہینوں کی منصوبہ بندی اور پیچیدہ تعمیراتی آپریشن کے بعد ایکسپو 2020 دبئی کیلئے الوصل گنبد کے آخری ٹکڑے کو کامیابی کے ساتھ اپنی جگہ پر لگا دیا گیا .

 

ایکسپو 2020 دبئی کی طرف سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق گنبد کا اسٹیل تاج ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کے اوپر مزین کیا گیا ہے.

 

ایکسپو دبئی 2020 اعلی ٰکمیٹی کے چیئرمین، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر، دبئی ایئر پورٹس کے چیئرمین اور امارات ایئر لائن گروپ کے چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کہا کہ الوصل گنبد کی تاج پوشی نہ صرف ایکسپو 2020 بلکہ پورے دبئی اور متحدہ عرب امارات کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نیا تعمیراتی عجوبہ ان حیرت انگیز ڈیزائنوں کی لمبی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو متحدہ عرب امارات نےباہمی تعاون، سخت محنت اور قومی قیادت کے وژن کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے.

 

شیخ احمد نے کہا کہ الوصل گنبد متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر معروف تعمیراتی کامیابیوں میں اہم مقام حاصل کرے گا۔ انھوں نے انجینئرنگ کے اس حیرت انگیز کارنامے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے میں شامل ہر فرد کو مبارکباد پیش کی.

 

ایکسپو 2020 کے دوران الوصل گنبد دنیا کا سب سے بڑا 360 ڈگری پروجیکشن کا گنبد ہوگا جو لاکھوں شرکاء کو ایک بے مثال تجربہ فراہم کرے گا۔ گنبد کی تاج پوشی ایکسپو 2020 کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ایکسپو سے متعلق تمام تعمیرات کو سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا.

 

ایکسپو 2020کے چیف ڈیولپمنٹ اور ڈیلیوری آفیسر احمد الخطیب نے کہا کہ الوصل گنبد کی تعمیر ناقابل یقین حد تک دلچسپ اور دنیا کا سب سے مشکل انجینئرنگ آپریشن تھا۔ اتنے بڑے اور بھاری ڈھانچے کو اٹھانےمیں متعدد مراحل شامل تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہوا کی سمت میں تبدیلی یا درجہ حرارت میں کمی بیشی سے حساب سے بہت بڑا اثر پڑ سکتا تھا لہذا اس عمل کے دوران مستقل نگرانی اور دوبارہ تشخیص انتہائی ضروری تھی.

 

دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 سے 10 اپریل 2021 تک چھ ماہ کیلئے جاری رہے گی۔ توقع ہے کہ 25 ملین افراد اس نمائش کو دیکھیں گے جن میں سے 70 فیصد غیرملکی ہونگے۔ یہ اس نمائش کی 168 سالہ تاریخ میں عالمی شرکاء کی سب سے بڑی تعداد ہوگی .

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302787627

WAM/Urdu