منصور بن زاید کی زیرصدارت مبادلہ کی ایکزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

  • منصور بن زايد يترأس اجتماع اللجنة التنفيذية لمجلس إدارة شركة مبادلة للاستثمار
  • منصور بن زايد يترأس اجتماع اللجنة التنفيذية لمجلس إدارة شركة مبادلة للاستثمار
  • منصور بن زايد يترأس اجتماع اللجنة التنفيذية لمجلس إدارة شركة مبادلة للاستثمار

ابوظبی، 18 ستمبر،2019 (وام) ۔۔ نائب وزیر اعظم، صدارتی امور کے وزیر اور مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی کے وائس چیئرمین شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی زیرصدارت کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ابو ظبی کے صدارتی محل میں ہوا.

 

اجلاس کے دوران کمیٹی نے کمپنی کی سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیشرفت سمیت اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا .

 

اجلاس میں ایجنڈے میں شامل متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے مناسب فیصلے کیے گئے.

 

اجلاس میں توانائی اور صنعت کے وزیر سہیل بن محمد فراج فارس المزروئی، وزیر مملکت برائے دفاعی امور محمد بن احمد البواردی،گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر خالدون خلیفہ المبارک اور محمود ابراہیم المحمود نے بھی شرکت کی.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302787671

WAM/Urdu