ہلال احمر امارات کی طرف سے روہنگیا مہاجرین کی امداد جاری

  • الهلال الأحمر توزع المساعدات الإنسانية والإغاثية على 7 آلاف لاجئ من الروهينجا في بنجلاديش

ڈھاکہ، 18 ستمبر،2019 (وام) ۔۔ ہلال احمر امارات کی طرف سے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کو قومی قیادت کی ہدایت اور الظفرہ خطے میں حکمران کے نمائندے اور ہلال احمر امارات کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں انسانی ہمدردی کی بنیادی پر امداد کی فراہمی جاری ہے.

امداد کی فراہمی متحدہ عرب امارات کی طرف سے مہاجرین کی تکالیف کو کم کرنے اور ان کے حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے.

برطانیہ میں اماراتی طبی رضاکار طلباء کے ایک گروپ نے کاکس بازار میں کھانے کے پارسل، بنیادی ضروریات کا سامان، چولہے اورکھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ اس مداد سے کاکس بازار کے 7,000مہاجرین مستفید ہوئے.

جب برطانیہ سے اماراتی رضاکار طلباء کا وفد ڈھاکہ پہنچا تو اس موقع پر ہلال احمر امارات کا ایک وفد بھی بنگلہ دیش کے دارالحکومت پہنچاتھا.

ہلال احمر کے وفد نے امداد کی فراہمی کی نگرانی کی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جس کا مقصد مہاجر کیمپوں میں خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ اماراتی طلباء نے ملائشیا کے ایک فیلڈ اسپتال کا بھی دورہ کیا اور انھیں وہاں پر فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریف کیا گیا.

ہلال احمر امارات کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے اماراتی رضاکار طلباء کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی امداد کے لئے ہلال احمر کے امدادی کام اور ترقیاتی پروگرام پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے متحدہ عرب امارات کی قومی قیادت کے عزم کا حصہ ہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://www.wam.ae/en/details/1395302787652

WAM/Urdu