متحدہ عرب امارات سمندری نقل وحمل کے تحفظ کے عالمی اتحاد میں شامل ہوگیا


ابوظبی، 19 ستمبر،2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ اس نے انٹرنیشنل میری ٹائم سیکیورٹی کنسٹرکٹ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی اتحاد ہے جس کا مقصد سمندری نقل وحمل اور بین الاقوامی تجارت کو محفوظ بنانا ہے.

 

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں بین الاقوامی سلامتی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر سلیم محمد الزابی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی اتحاد میں شمولیت سمندری نقل وحمل اور عالمی تجارت کو لاحق خطرات روکنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت ہےتاکہ عالمی معیشت کو توانائی کی فراہمی کے تسلسل کو محفوظ بنایا جاسکے.

 

اتحاد سمندری راہداریوں سے گزرتے وقت اپنے رکن ملکوں اور ان کے تجارتی جہازوں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ اس کے آپریشن ایریا میں آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ عمان اور خلیج عرب شامل ہیں.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302787797

WAM/Urdu