عرب امارات کی جانب سے حضر موت کے بجلی گھروں کو ایندھن کی فوری فراہمی


المکلا، یمن ، 19 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کا ایک کارگو جہاز پاورا سٹیشنز کے جنریٹرز کے لئے بارہ ہزارمیٹرک ٹن ڈیزل لے کر یمن کی بندرگاہ ، المکلا، حضر موت پہنچا ہے جو ایندھن ختم ہونے کے باعث تقریباً بند ہونے والے تھے.

 

حضر موت میں امارات ہلال احمر ،ای آر سی کے نمائندے حمید راشد الشامسی نے بتایا کہ توانائی کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مستقبل قریب میں بندرگارہ پہنچنے والے جہازوں میں سے یہ پہلا جہاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امارات یمن میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے امدادی کوششوں کے لئے پرعزم ہے.

 

حضر موت کے گورنر میجر جنرل فرج سالم البحصانی نے کہا کہ عرب امارات کی مدد سے حضر موت کے بجلی گھروں کو مسلسل چالورکھاجائے گا اور بجلی کی بندش ایک حد تک ہوگی۔اگر عرب امارات فوری مدد فراہم نہ کرتا تو پاور پلانٹس بند ہونے والے تھے.

 

خیر سگالی کا یہ قدم صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان اور ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت کا حصہ اور الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے اور امارات ہلال احمر کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی کوششوں کے مطابق ہے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302787890

WAM/Urdu