محمد البواردی اور امریکی فوج کے قائمقام وزیر کا تعاون پر تبادلہ خیال


ابوظہبی ، 19 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد بن احمد البواردی سے متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے ہوئے امریکی فوج کے قائمقام وزیر ریان میکرتھی اور انکے وفد نے ابوظہبی میں ملاقات کی – اس ملاقات کے موقع پر وزارت دفاع کے انڈر سیکریٹری مطر سالم الظھری بھی موجود تھے ۔ البواردی نے میکرتھی کی آمد کا خیرمقدم کیا جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال ہوا – فریقین نے باہمی دلچپسی سے متعلق علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی ۔ ملاقات میں وزارت دفاع کے دیگر سینیر حکام بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302787950

WAM/Urdu