ریوڈی  جنیرو کے ابوظہبی جیو جتسو گرینڈ سلیم کیلئے سوا 2 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم


ابوظہبی ، 30 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی جیو جتسو گرینڈ سلیم کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پانچویں مرحلے کیلئے چوتھے راؤنڈ کے مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ، یہ مقابلے یکم سے 3 فروری 2020ء کو ریو ڈی جنیرو ، برازیل کے کارائیکا ایرینا میں منعقد ہونگے ۔ اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم سوا دو لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے – ابوظہبی گرینڈ سلیم کے ڈائریکٹر طارق البحری کا کہنا ہے کہ جاپان میں آٹھ سو سال قبل شروع ہونے والے اس جیوجتسو فن نے دنیا بھر میں فروغ پایا اور اب یہ مقابلے کا کھیل بن چکا ہے ، اس ٹورنامنٹ کے سابقہ ایڈیشنز کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے عرب امارات کے اس فروغ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس میں کردار بھی ادا کررہا ہے ، اماراتی اور ایشیئن فیڈریشنز کے صدر عبدالمنعم الھاشمی کی ہدایت پر برازیل میں اس مقابلے کو دو کی بجائے تین دن تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے – ریو ڈی جنیرو کے اس مقابلے میں دنیا بھر سے مایہ ناز کھلاڑی شریک ہونگے ، اس میں تین مرکزی درجہ بندی کی گئی ہے جوکہ نوجوانوں ، بالغوں اور ماسٹرز کی کیٹیگریز پر مشتمل ہیں ۔ البحری نے اس ٹورنامنٹ میں اماراتی کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق بتایا کہ اس میں کلبز اور اکیڈیمیز کے وہ کھلاڑی شریک ہونگے جو اس سے قبل دنیا کے دیگر ممالک میں اپنی مہارت کا اظہار کرچکے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302790980

WAM/Urdu