قومی اولمپک ٹیم اگلے ہفتے سنگاپور جائے گی


دبئی، 2 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ قومی اولمپک ٹیم اگلے ہفتے دبئی سے سنگاپور جائے گی جہاں وہ تھائی لینڈ میں ہونے والے اے ایف سی یو 23 ایشین کپ کی تیاری کے لئے 5 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی۔ اے ایف سی یو 23 ایشین کپ آئندہ سال جنوری میں تھائی لینڈ میں ہوگا۔ کیمپ میں 24 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اولمپک ٹیم کیمپ میں دو دوستانہ میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ 9 اکتوبر کو سنگاپور کے خلاف اور دوسرا میچ ویتنام کے خلاف ہو چی مینہ شہر میں 13 اکتوبر کو ہوگا۔ اے ایف سی یو 23 ایشین کپ کےحوالے سے قرعہ اندازی گذشتہ ہفتے بنکاک میں ہوئی تھی جس میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو ویتنام، کوریا اور اردن کے ساتھ "گروپ ڈی" میں رکھا گیا ہے۔ پہلا میچ جنوری 2020 میں ویتنام جبکہ دوسرا میچ 13 جنوری کو کوریا کے خلاف ہوگا۔ کوالیفائر میں آخری میچ 16 جنوری کو چیمپئن، رنر اپ اور تیسری پوزیشن پر اردن کے خلاف ہوگا۔ فاتح براہ راست ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لئے کوالیفائی کرے گا۔ اگر جاپان (اولمپکس کی میزبان ٹیم) تینوں ٹیموں میں کوالیفائی کرتی ہے تو چوتھی ٹیم براہ راست اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://www.wam.ae/en/details/1395302791666

WAM/Urdu