نیسدک دبئی کا ڈی پی ورلڈ کے 500 ملین ڈالرز سکوک ، 500 ملین ڈالرز بانڈز اجراء کا خیرمقدم


ابوظہبی ، 2 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ نیسدک دبئی نے عالمی تجارت کیلئے ڈی پی ورلڈ کی جانب سے پانچ سو ملین ڈالرکے سکوک اور پانچ سو ملین ڈالر کے روایتی بانڈز کے اجراء کا خیرمقدم کیا ہے – علاقے کی عالمی سٹاک مارکیٹ کے تناظر میں ڈی پی ورلڈ کے پاس عرب امارات کا سب سے بڑا قرض جاری کرنے والا ہونے کا اعزاز موجود ہے ، اسکےسکوک اور روایتی بانڈز کی کل مالیت 9 ارب 9 کروڑ ڈالر کی ہے – یہ ادارہ جغرافیائی تناظر میں تجارتی کاروباری سرگرمیوں کیلئے وسیع نیٹ ورک کا حامل ہے جس میں بندرگاہیں ، ٹرمینلز ، صنعتی پارکس ، لاجسٹکس ، اکنامک زونز ، سمندری خدمات شامل ہیں ۔ ڈی پی ورلڈ کی جانب سے سکوک کی حالیہ لسٹنگ اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ وہ سکوک کی 7ء58 ارب ڈالر کی موجودہ عالمی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ نیسدک دبئی میں اسکے سکوک اور بانڈز کا حالیہ اجراء 30 ستمبر کو ہوا تھا –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302791478

WAM/Urdu