پٹرولیم معیشت میں لبنان کی پیشرفت اسے عرب امارات کے مزید قریب لائے گی ، سفیر


ابوظہبی ، 4 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ اب جب لبنان رواں ماہ تیل و گیس کے ذخائر کی پہلی دریافت کرنے جارہا تو ایسے وقت میں متحدہ عرب امارات اور یہاں سب سے زیاہ مقیم اوورسیز لبنانی برادری ، لبنان کو پٹرولیم کی بنیاد والی معیشت کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار لبنانی کے سینئر ترین سفارتکار نے کیا – عرب امارات کیلئے لبنان کے سفیر فواد شھاب دندن نے امارات نیوز ایجنسی " وام " کو خصوصی انٹرویو میں کہاکہ بعض حالیہ پیشرفت نے لبنان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے نئے مواقع پیدا کئے ہیں ، گزشتہ سال 2018ء میں اعداد و شمار کے مطابق عرب امارات میں کل تین لاکھ لبنانی باشندے مقیم تھے جو کہ عرب امارات میں مقیم سب سے بڑی اورسیز برادری ہے اور یہ پیشرفت دونوں ممالک میں تعلقات کو بلندیوں کی وسعت تک لے جاسکتی ہے – انہوں نے ان تمام امور پر گفتگو ، لبنان کٓے وزیراعظم سعید حریری کے آئیندہ ہفتے کے اوائل میں ہونے والے سرکاری دور عرب امارات کے پس منظر میں کی ۔ سعد حریری کے اس دورے میں لبنان کے چھ وزراء اور دیگر اعلی عہدیدار شامل ہونگے ، انکے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اہم تبادلہ خیال متوقع ہے ۔ پیر کو ابوظہبی میں عرب امارات اور لبنان کا سرمایہ کاری فورم بھی منعقد ہوگا ، اس دورے میں دونوں ممالک کی کاروباری برادری بھی مل بیٹھ کر مشترکا منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے – لبنان کے سفیر نے کہاکہ لبنان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والوں میں عرب امارات شامل ہے اور اسکی یہ سرمایہ کاری زیادہ تر رئیل سٹیٹ اور کمرشل شعبے میں ہے ۔ دونوں ممالک میں سالانہ تجارت 790 ملین ڈالر کی ہے جس میں لبنان کی برآمدات 340 ملین ڈالر کی اور وہاں کی درآمدات 450 ملین ڈالر کی ہیں ۔ عرب امارات میں مقیم تین لاکھ لبنانی باشندوں میں سے 1 لاکھ 56 ہزار ، سفارتی مشنز میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ باقی دہری شہریت کی بنیاد پر مقیم ہیں ، اتنے ہی لبنانی باشندے سعودی عرب میں مقیم ہیں لیکن گزشتہ سال لبنان میں غیرملکی زرمبادلہ کی ترسیلات زر آٓنے میں عرب امارات سبے سے بڑا ذریعہ تھا – سفیر نے کہاکہ اوورسیز لبنانی ، اپنے ملک کا بہت بڑا ذریعہ ہیں ، لبنان میں تو 40 لاکھ مقامی شہری آباد ہیں جبکہ ایک کروڑ 40 لاکھ لبنانی بیرون ملک بستے ہیں ۔ عوام کے درمیان تعلقات اور رابطے ہمیشہ سے لبنان اور عرب امارات کے درمیان اہمیت کے حامل رہے ہیں ، لبنان میں ماضی کی خانہ جنگی اور تعمیر نو کے عمل میں عرب امارات کا کردار بہت اہم رہا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302792003

WAM/Urdu