دبئی کو وائپا کی صدارت کے لئے منتخب کرلیا گیا


دبئی ، 8 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ امارات دبئی کو دبئی انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ایجنسی ، دبئی ایف ڈی آئی کی نمائندگی کے ذریعے ورلڈ ایسوسی ایشن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز ، وائپا کی صدارت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ دبئی ایف ڈی آئی کو نئی اسٹیئرنگ کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے جو 2019 سے 2021 تک ایف ڈی آئی گلوبل کی قیادت کرے گی ۔ انچاس ممالک اور شہروں کی انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز نے پیر کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میںوائپا کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی جنہوں نے وائپا اسٹیئرنگ کمیٹی کی آئندہ مدت کی صدارت کے لئے براہ راست رائے شماری میں حصہ لیا۔دو نائب صدور اور علاقائی ڈائریکٹر شپ کے عہدوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا گیا۔۔ وائپا کی جنرل اسمبلی کااجلاس اور 24 ویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس وارسا میں سات سے دس اکتوبر تک جاری ہے۔ دبئی ایف ڈی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد القرقاوی نے اعتماد اور حمایت کے لئے وائپاکے ارکان سے نیازمندی کا اظہار کیا۔ القرقاوی نے کہا کہ "یہ کامیابی وائپاکے ایجنڈے کو ترقی دینے کے لئے باہمی تعاون اور وائپاکے ارکان کے ساتھ دیرینہ شراکت کے قیام کی ہماری مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اعتماد کا ووٹ ہے جو بین الاقوامی اداروں میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عرب امارات کی قیادت کے ویژن کا عکاس ہے۔"

القرقاوی نے کہا کہ 2019 کی پہلی ششماہی میں دبئی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہو اہے ، براہ راست سرمایہ کاری منصوبوں کی مالیت چھیالیس ارب ساٹھ کروڑ درہم رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 135 فیصد زیادہ ہے۔ وائپاکی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے القرقاوی نے انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیزکے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وائپاکی شراکت داری سے شروع کردہ حمدان سنٹر برائے مستقبل کی سرمایہ کاری ،ایچ سی ایف آئی کے"کیپسٹی2030 " پروگرام کا حوالہ دیا۔ اس پروگرام کا مقصدانویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کی گنجائش کو بڑھانا ہے تاکہ متعلقہ منصوبوں میں 15 کھرب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری سے پائیدار ترقیاتی اہداف ، ایس ڈی جیز 2030 کو حاصل کیا جاسکے۔ وائپاکا قیام 1995 میں جنیوا میں ، اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی سے متعلق کانفرنس ، UNCTAD کی جانب سے عمل میں لایا گیا تھا۔جس کا مقصد، اقتصادی ترقی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ میںانویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کے کردار کو بڑھانا تھا۔ ایک سو تیس ممالک سے ایک سو ساٹھ سے زیادہ قومی اور ذیلی قومی نویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز وائپا کی رکن ہیں۔ وائپا کی مشاورتی کونسل میں اقوام متحدہ کے متعدد ادارے شامل ہیں جن میں عالمی دارہ محنت ، آئی ایل او ، اقوام متحدہ کاصنعتی ترقیاتی ادارہ ، یو این آئی ڈی او ، عالمی بینک ، انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم ، او ای سی ڈی شامل ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395302793121

WAM/Urdu