عرب امارات کی طرف سے حدیدۃ ، یمن میں طبی امداد کی نئی کھیپ


حدیدۃ ، 9 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے فلاحی ادارے امارات ہلال احمر کے ذریعے یمن کے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں طبی امداد کے جاری عمل کے تحت حدیدۃ صوبے کے علاقوں الطفاف اور القطباء کے صحت مراکز میں طبی سازوسامان کی نئی فراہمی کی ہے – اس نئی امدادی کھیپ میں ادویات اور دیگر میڈیکل اشیاء شامل ہیں ، اسے ای آر سی کی ٹیم نے صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹر صحت کی موجودگی میں حوالے کیا ، انہوں نے اس موقع پر ای آر سی کے اس امدادی اقدام اور مسلسل دی جانی والی امداد پر اظہار تشکر کیا – یمن کے دیگر علاقوں کے صحت حکام نے بھی ای آر سی کے امدادی تعاون کو بھرپور سراہا ہے اور کہاہے کہ اس اقدام سے یمن کے عوام کو گرانقدر صحت سہولیات مل رہی ہیں ۔ انہوں نے یمن کے صحت شعبہ کیلئے تعاون کرنے پر عرب امارات کا شکریہ بھی ادا کیا – فراہم کی جانے والی نئی امداد گزشتہ دو ماہ میں حدیدۃ کے مختلف اضلاع میں فراہم کی جانے والی اپنی نوعیت کی ساتویں کھیپ ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302793418

WAM/Urdu