عرب امارات کے دفاعی و فوجی وفد کی یوکرائن کی اسلحہ و سلامتی نمائش میں شرکت


کیو ، یوکرائن ، 9 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے وفد نے وزارت دفاع کے اسٹنٹ انڈر سیکریٹری میجرجنرل پائلٹ عبداللہ السید محمد الھاشمی کی قیادت میں کیو ، یوکرائن میں ہونے والی سولہویں اسلحہ و سکیورٹی کی نمائش میں شرکت کی – عرب امارات کے وفد نے اس نمائش میں قائم متعدد پویلنز کا دورہ کرکے وہاں رکھے گئے اسلحہ ، دفاعی پیداوار و دیگر سازوسامان کا جائزہ لیا ، اماراتی وفد کے سربراہ نے یوکرائن کے اول نائب وزیر برائے قومی سلامتی و دفاع سرگی کریوینوس سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302793394

WAM/Urdu