محمد بن زاید سے سرجان لوریمر کی ملاقات

  • محمد بن زايد يستقبل كبير مستشاري وزارة الدفاع البريطانية لشؤون الشرق الأوسط
  • محمد بن زايد يستقبل كبير مستشاري وزارة الدفاع البريطانية لشؤون الشرق الأوسط

ابوظہبی ، 9 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان سے برطانیہ کے سینئر دفاعی مشیر برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ لیفٹنٹ جنرل سر جان لاریمر نے ملاقات کی – اس موقع پر مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف لیفٹنٹ جنرل عیسی سیف بن عبلان المزروعی ، ابوظہبی کے ولی عہد کی کورٹ کے انڈر سیکریٹری محمد مبارک المزروعی اور عرب امارات میں برطانیہ کے سفیر پیٹرک موڈی بھی موجود تھے – قصر البحر میں ہونے والی اس ملاقات میں عزت مآب اور برطانوی عہدیداروں نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں مشترکا اقدامات اور رابطہ کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ شیخ محمد اور سر جان نے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال اور اسکے خطے کی سلامتی و استحکام پر اثرات سمیت متعدد علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302793482

WAM/Urdu