ابوظہبی نے  یو این آئی ڈی او جنرل کانفرنس کے اٹھارہویں اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

  • abu dhabi finalises preparations for eighteenth session of unido's general conference 1.jfif
  • abu dhabi finalises preparations for eighteenth session of unido's general conference 2

ابوظہبی ، 9 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم ، یو این آئی ڈی او کی جنرل کانفرنس کے پانچ روزہ اٹھارہویں اجلاس کے مندوبین دو نومبرکو ابوظہبی پہنچیں گے۔اجلاس میں مینوفیکچرنگ شعبہ کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ یو این آئی ڈی او جنرل کانفرنس کا اٹھارواں اجلاس ’انڈسٹری 2030 ۔جدت۔رابطہ ۔ مستقبل کی تبدیلی‘ کے موضوع پرہوگا۔ پانچ روزکے دوران ، کانفرنس کے مرکزی ایجنڈے کے ساتھ چھ موضوعات پر ذیلی پروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے۔ 46 ویں سیشن انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ ، آئی ڈی بی نے جنرل کانفرنس کی میزبانی کے لئے عرب امارات کی پیش کش کا خیرمقدم کیا ہے۔ جنرل کانفرنس کا اٹھارہواں اجلاس 3 سے 7 نومبر 2019 تک ابوظہبی میں ہوگا۔ وزیر توانائی و صنعت سہیل بن محمد فرج فارس المزروعی نے کہاکہ "عرب امارات نے مشرق وسطی میں صنعتی ترقی کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے وہ بڑی عالمی صنعتی کمپنیوں کے لئے خطے میں ایک قابل اعتماد صنعتی شراکت دار بننے کا اہل ہے۔ ، میں پوری دنیا کے مندوبین کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ہم علم کا تبادلہ کرسکیں اور صنعتی ترقی اور جدت کے ذریعے عالمی خوشحالی کے فروغ کے لئے تعاون کرسکیں ۔ "

ابو ظہبی کےمعاشی تنوع روڈ میپ ۔ابوظہبی اقتصادی ویژن دوہزار تیس نے غیر تیل کے شعبے کی دوہزار پانچ میں جی ڈی پی میں شراکت کو اکتالیس فیصد سے بڑھا کر دوہزار تیس تک چونسٹھ فیصد کرنے کا ہدف طے کررکھا ہے اس کے نتیجے میں عرب امارات کا صنعتی شعبہ ترقی کی جانب گامزن ہے اس وقت عرب امارات کی جی ڈی پی میں اس شعبہ کی شراکت نو فیصدہے دوہزار سترہ میں صنعتی سرگرمیوں میں چار عشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا ۔ صنعتی نشوونما کے باعث عرب امارات نے یو این آئی ڈی او کے صنعتی مسابقتی انڈیکس پر آٹھ سالوں میں تیرہ درجے ترقی کی ہے۔ عرب امارات کا دوہزاراٹھارہ میں اکتالیسواں نمبررہاجو دوہزار دس میں چون درجے پر تھا محکمہ اقتصادی ترقی ڈی ای ڈی، کے چیئرمین سیف محمد الھاجری نے کہاکہ "یو این آئی ڈی او جنرل کانفرنس کی میزبانی عرب امارات کی عالمی پلیٹ فارم کے طور پر اپنی حیثیت منوانے اور چوتھے صنعتی انقلاب کی نئی ایپلی کیشنز کے لئے ایک کھلی تجربہ گاہ ہونے کا ثبوت ہے۔ "

یو این آئی ڈی او کے ڈائریکٹر جنرل لی یونگ نے کا کہنا ہے کہ"ہم متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ابوظہبی میں یو این آئی ڈی او جنرل کانفرنس کے اٹھارویں اجلاس کی میزبانی کی پیش کش کو سراہتے ہیں۔ یو این آئی ڈی او اور عرب امارات مینوفیکچرنگ کے مستقبل کی تشکیل کی جانب ایک تغیراتی نقطہ نظر اختیار کئے ہوئے ہیں اور عالمی مینوفیکچرنگ و انڈسٹریلائزیشن صنعتی سمٹ کے مشترکہ چیئر ہیں۔ "

ترجمہ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302793407

WAM/Urdu