عرب امارات کا شام میں ترک جارحیت کیخلاف شدید اظہار مذمت


ابوظہبی ، 9 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے شام میں ترکی کی طرف سے جارحیت کے ارتکاب کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک جارحیت سنجیدہ اثرات کی حامل اور ناقابل قبول عمل ہے ، یہ برادر عرب ملک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ عرب امور میں کھلی مداخلت بھی ہے – بیان میں عرب امور کی خودمختاری کیلئے عرب امارات کے دوٹوک موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق کردینے والے اقدام قابل مذمت ہیں ۔ شام کی علاقائی خودمختاری اور سالمیت و اتحاد کیخلاف اور وہاں ہونے والی سیاسی عمل پر جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہونگے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302793625

WAM/Urdu