عرب امارات کی طرف سے مکلا میں خوراکی امداد کی فراہمی جاری

  • الإمارات تقدم 177 طنا من المساعدات الغذائية لأهالي مديرية أرياف المكلا وضواحيها
  • الإمارات تقدم 177 طنا من المساعدات الغذائية لأهالي مديرية أرياف المكلا وضواحيها
  • الإمارات تقدم 177 طنا من المساعدات الغذائية لأهالي مديرية أرياف المكلا وضواحيها

مکلا ، یمن ، 10 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر کی طرف سے یمن کے صوبہ حضرموت میں مزید 22 سو خوراکی پارسلز پر مشتمل 177 ٹن کی امداد ، مستحق اور ضروتمند افراد میں تقسیم کردی گئی - یمن میں انسانی ہمدردی کے تحت ای آر سی کی طرف سے جاری امدادی عمل میں حضرموت کے علاقہ مکلا کے نادار 11 ہزار افراد کو خوراکی امداد بہم پہنچائی گئی ہے ۔ اسے وصول کرنے والوں نے عرب امارات کے اس انسانی ہمدردی اقدام پر بھرپور اظہار تشکر کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ امداد انکی مشکلات کو کم کرنے میں بہت معاون ہوگی ، انہوں نے ای آر سی کے کردار کو بھی بھرپور سراہا ہے – سال رواداری کے دوران اب تک حضرموت صوبہ میں عرب امارات کی طرف سے 2622 ٹن وزنی خوراک کی 32 ہزار 444 باسکٹس تقسیم کی جاچکی ہیں جس سے 1 لاکھ 62 افراد مستفید ہوئے ہیں – ترجمہ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302793688

WAM/Urdu