اماراتی کو عالمی ماحولیاتی اعزاز عطا ہوگیا


ابوظہبی ، 10 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ امارات نیشنل آئل کمپنی اینوک کے پائیداری و کاروباری ترقی شعبے کے سینیر ڈائریکٹر ڈاکٹر وضاح شھاب غانم کو لندن میں آئی ای ایم ای پائیداری اثرات ایوارڈ 2019 کی تقریب میں " پائیداری رہنماء " کا اعزاز دیا گیا – یہ اعزاز ایسی شخصیات کو دیا جاتا ہے جو ماحولیات ، معیشت اور معاشرے کیلئے اپنے اداروں میں قابل ذکر تبدیلی و اثرات لانے کا باعث بنے ہوتے ہیں ۔ ایوارڈ دینے والی جیوری کے اعلان کے مطابق نئی نسلوں کی کامیابی کیلئے تمام صنعتوں کیلئے پائیداری نظریات اور سوچ ضروری ہوتے ہیں ۔ جیوری کے مطابق ڈاکٹر غانم جیسے افراد جو جو اپنے اداروں میں ان متذکرہ بالا مقاصد کیلئے تبدیلیاں لاتے ہیں انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہنے کی ضرورت ہے – ڈاکٹر وضاح غانم کو تیل و گیس کے شعبے میں دنیا بھر سے ایسی آنے والی سو نامزدگیوں میں سے اس اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا ہے –

ترجمہ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302793737

WAM/Urdu