شارجہ کے حکمران کا میڈرڈ کے بحری میوزیم کا دورہ

  • حاكم الشارقة يزور المتحف البحري في مدريد

میڈرڈ، 9 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں نیول میوزیم کا دورہ کیا۔ میوزیم میں شارجہ کے حکمران کو پندرھویں صدی میں کیتھولک بادشاہوں کے دور سے آج تک کی ہسپانوی بحریہ کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔ انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم ہسٹری اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر جنرل جوآن روڈریگ نے انھیں میوزیم کا دورہ کرایا اور مختلف ہالوں میں لگے مخصوص ڈسپلے ڈیزائن، تاریخی اور طبقاتی تسلسل میں ترتیب شدہ نوادرات اور دیگر مواد کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ شیخ سلطان نے ایکسپلورر میگیلن اور ایلکانو کے سیکشن کا دورہ کیا جس میں نقشے اور جغرافیائی نسخے رکھے گئے ہیں جن کی بحری بیڑے کے ذریعے استعمال کیے جانے والے نیویگیشن ٹولز اور اسلحہ اور ہسپانوی بحری جہازوں کے ماڈلز شامل ہیں۔ میوزیم کے کیوریٹرز نے نمائشوں، تاریخی دستاویزات اور اسپین کی سمندری دریافتوں اور کوششوں کو ظاہر کرنے والی اہم ترین تاریخی فلموں کا ایک جامع بھی پیش کیا۔ شیخ سلطان نے دستاویزات ہال کا بھی دورہ کیا جس میں عرب دنیا اور جزیرہ نما عرب کے نقشے اور مخطوطات موجود ہیں۔ اپنے دورے کے دوران شارجہ کے حکمران نے میوزیم کو ہسپانوی زبان میں ترجمہ شدہ ان کی ادبی تخلیقات کا ایک مجموعہ تحفے میں دیا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395302793586

WAM/Urdu