عرب امارات ، سعودی عرب سے سوڈان کو 4ء5 لاکھ ٹن گندم فراہم


ابوظہبی ، 10 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے سوڈان کیلئے چوتھی امدادی کھیپ کے طور پر دو لاکھ ٹن گندم کی بھجوادی ہے جوکہ دونوں ممالک کی جانب سے سوڈان کو خوراکی تحفظ کی خاطر تین ماہ میں کل 5 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم دینے کے اعلان کردہ سلسلے کی آخری کڑی ہے – سوڈانی عوام کی بنیادی ضروریات پورا کرنے کے تحت دونوں ممالک نے اگست 2019 میں دو کھیپوں کے ذریعے 1 لاکھ 40 ہزار ٹن اور تیسری کھیپ ستمبر 2019 میں دو لاکھ ٹن کی بھجوائی تھی ۔ امدادی کھیپ بھیجنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی جی ، ابوظہبی فنڈ برائے ترقی محمد سیف السویدی کا کہنا تھا کہ اس امداد سے سوڈان کو خوراکی تحفظ یقینی بنانے میں گرانقدر معاونت ملی ، امداد کا یہ عمل دونوں ممالک کی دانشمند قیادت کے عزم کے مطابق ہے جو وہ برادر ملک سوڈان کے لئے رکھتے ہیں – عرب امارات اور سعودی عرب نے اپریل 2019 میں 3 ارب ڈالر ( گیارہ ارب درہم ) مالیت کی 5 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم کو سوڈان بھیجنے کا مشترکا اعلان کیا تھا تاکہ اسکی معیشت اور مالیات کو استحکام مل سکے ۔ ایسے ہی تعاون کے سلسلے میں دونوں ممالک نے سوڈان کے مرکزی بنک کو پانچ سو ملین ڈالر جمع بھی کرائے تھے تاکہ وہاں مالیاتی استحکام آسکے ، دونوں ممالک نے سوڈان کو تعلیم ، صحت ، پٹرولیم ، خوراک کے شعبوں میں مزید امداد اور معاونت بھی فراہم کی ہے –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302793747

WAM/Urdu