بیجنگ ہارٹیکلچر ایکسپو میں اماراتی پویلین کیلئے"بیسٹ آؤٹ ڈور پارک ایوارڈ" کا اعزاز


بیجنگ، 9 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ بیجنگ ہارٹیکلچر ایکسپو 2019 میں متحدہ عرب امارات کے پویلین کو "بیسٹ آؤٹ ڈور پارک ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔ نیشنل میڈیا کونسل، این ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل منصور ابراہیم المنصوری نے پویلین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شیخ زاید بن سلطان آل نھیان مرحوم کے اس اعتقاد کی عکاسی کرتی ہے کہ زراعت پائیدار ترقی کا سنگ بنیاد ہے۔ المنصوری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت قومی حکمت عملیوں کے مطابق ملک کے زرعی شعبے کی ترقی جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ معاشی ترقی اور تنوع کو حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملک کی قیادت کے تیار کردہ مستقبل کے اسٹریٹجک وژن کو اجاگر کرتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ زراعت کے شعبے اور ماحولیاتی چیلنجوں پر قابو پانے میں اماراتی شہریوں کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔ المنصوری نے کہا کہ ایکسپو میں متحدہ عرب امارات کی شرکت چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت بخشنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ بین الاقوامی باغبانی تنظیم کے سکریٹری جنرل اور بیجنگ میں متعدد سفارت کاروں اور عہدیداروں کی موجودگی میں یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے پویلین کمشنر جنرل ڈاکٹر راشد خلفان النعمی نے وصول کیا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395302793424

WAM/Urdu