روس کے صدر آئیندہ ہفتے سرکاری دورے پر عرب امارات آئیں گے


ابوظہبی ، 10 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آئیں گے – روس کے صدر اس دورے میں ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان سے مذاکرات کریں گے ۔ ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر تبادلہ خیال کے ساتھ باہمی دلچسپی سے متعلق علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا – صدر پیوٹن کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جون 2018ء میں طے پانے والی سٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک اعلانیہ کے تناظر میں ہورہا ہے –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302793780

WAM/Urdu