فجیرہ میں تیل مصنوعات کاذخیرہ آٹھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


فجیرہ، 10 اکتوبر ، 2019 (وام / ایس اینڈ پی پلیٹس) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی مشرقی ساحلی بندرگاہ فجیرہ میں تیل کی مصنوعات کاذخیرہ ہفتے میں 1.9 فیصد اضافے سے دوماہ کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ فجیرہ آئل انڈسٹری زون ، ایف او زیڈ کے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، بندرگاہ پر ذخیرہ کی مقدار 20.3492 ملین بیرل ہے ، جو گذشتہ ہفتے 20.110 ملین بیرل تھی۔ ہفتے میں انتہائی خام تیل کے ذخیرے میں 10.7 فیصد اضافہ ہوا ، جو گذشتہ ہفتے کے 11.362 ملین بیرل میں1.218 ملین بیرل کے اضافے کے ساتھ 12.580 ملین بیرل تک پہنچ گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ میں ہفتے میں 3.2 فیصد اضافہ ہو جوگذشتہ ہفتے میں 69000 بیرل اضافے سے 2.229 ملین بیرل ہوگیا ہے۔اسٹاک میں اضافے کے باوجود ، ٹریڈرزکا کہنا ہے کہ پٹرول کی طلب مستحکم ہے۔ تاہم لائٹ اینڈ اسٹاک گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 13.7 فیصد کم ہوکر 5.683 ملین بیرل پر آگیا۔ ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس آئل مصنوعات کے اعداد و شمار سرکاری سطح پر جاری کرتا ہے فجیرہ میں مشرق وسطی میں ریفائنڈ مصنوعات ذخیرہ کرنے کی سب سے بڑی سہولت موجود ہے ۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302793727

WAM/Urdu