شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کی سوڈان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد


شارجہ ، 17 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل نے سوڈان میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی کھیپ بھجوادی ہے ۔ اس میں خوراکی اور طبی اشیاء و سامان شامل ہیں جوکہ خرطوم اور صوبہ سفید نیل کے متاثرہ عوام میں تقسیم کی گئی ہیں – شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللہ سلطان بن خادم نے بتایاکہ یہ امدادی سامان خرطوم میں ادارے کے دفتر کی نگرانی و معاونت سے فراہم کیا گیا ، اس سے 1050 خاندان مستفید ہوئے – انہوں نے کہاکہ اس امدادی عمل کے تحت صحت شعبے کی اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں جو کہ ملیریا جیسی بیماریاں پھیلانے والے مچھر جیسے کیڑوں کے خاتمے کیلئے بھی ہیں ، اس کے ساتھ 2 ہزار افراد کو ویکسین بھی دی جارہی ہے جو ملیریا ، ٹایئفائڈ اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی خاطر ہے – انکا کہنا تھا کہ اس امداد کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں اور وباؤں کی روک تھام کرنا ہے ۔ امداد لینے والے افراد نے شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کیلئے بھرپور اظہار تشکر کیا ہے - ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302795489

WAM/Urdu