عرب امارات کا جہاز 72 ہزار ٹن ڈیزل لیکر مکلا بندرگاہ پہنچ گیا

  • باخرة إماراتية تحمل مشتقات نفطية دعما لكهرباء حضرموت ترسو بميناء المكلا

مکلا ، 18 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے 72 ہزار ٹن ڈیزل لیکر تیسرا بحری جہاز ، یمن کے صوبہ حضرموت میں مکلا کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے ، ایندھن کی یہ فراہمی اس صوبے مین توانائی کی مقامی ضروریات پورا کرنے میں معاون ہوگی – حضرموت کے انڈرسیکریٹری برائے تکنیکی امور محمد العمودی نے اس امدادی کھیپ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے عرب امارات کی قیادت کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے یمن کے عوام کو ضروت کی ہر گھڑی میں تعاون فراہم کیا – صوبے میں امارات ہلال احمر کے نمائیندہ حمید راشد الشمسی نے مقامی یمنی حکام کے ہمراہ اس جہاز کی آمد پر استقبال کیا ۔ الشمسی نے اس موقع پر کہا کہ عرب امارات کی دانش مند قیادت کے اس اقدام سے مقامی بجلی کی پیداوار بہتر ہوگی جس سے صوبے میں حالات معمول پر لانے میں مدد بھی ملے گی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302795636

WAM/Urdu