عرب امارات کا افغانستان کی مسجد میں دہشتگردی پر شدید اظہار مذمت


ابوظہبی ، 18 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے مشرق میں ننگرہار کی مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دہشت گردی حملے سے متعدد نمازیوں کی موت واقع ہونے اور زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے – وزارت امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات ، اس دہشت گردی اور جرم کی سخت ترین مذمت کرتا ہے ، امن و سلامتی کو دہشت گردی اور شدت پسندی سے خطرات لاحق کرنے کو مسترد کرتا ہے اور مذہبی و انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کو کسی صورت قبول نہیں کرتا – بیان میں اس سفاکانہ دہشتگردی کے متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خاطر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302795731

WAM/Urdu