ڈبلیو سی او کے وفد کا دبئی کسٹمز کا دورہ ،جدیدترین طریقہ کار کا مشاہدہ کیا

  • wco delegation visits dubai customs, views latest practices 1
  • wco delegation visits dubai customs, views latest practices 3
  • wco delegation visits dubai customs, views latest practices 4
  • wco delegation visits dubai customs, views latest practices 5

دبئی ، 19 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ ورلڈکسٹمزآرگنائزیشن ، ڈبلیو سی او کے ایک اعلی سطح کے وفد نے کاروباری عمل اور طریقہ کار جاننے کے لئے دبئی کسٹمز کا دورہ کیا۔ ڈبلیو سی او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، ریکارڈو ٹریوینو چاپا کی سربراہی میں آنے والے وفد کا دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل احمد محبوب مصبح نے استقبال کیا۔ وفد نے گائٹکس2019 میں دبئی کسٹمز اسٹینڈ کا دورہ کیا اورتجارتی شعبہ کے فروغ کے لئے دبئی کے کردار کو وسعت دینے کے لئے اس کے جدید منصوبوں اور اختراعات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس کے بعد وفدنے دبئی کسٹمز زہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا جہاں ایک اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے وفد کو اسٹریٹجک منصوبوں ،تجارتی سہولتوں اور سرحدی تحفظ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔ مصبح نے عالمی تجارت اور معیشت کی بہتری کے لئے جدید خدمات کا تعارف کرایا اور سہولیات کے ذریعے عالمی سطح پر کسٹمز کے فعال کردار کے حوالے سے انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دبئی دنیا کے سب سے بڑے شو ایکسپو 2020 کے انعقاد کے لئے تیار ہے۔ ہم ایکسپو کے شرکاءکو غیر معمولی کسٹمز سہولیات اور خدمات سے متعارف کرائیں گے۔ ایکسپو 2020 میں ، دبئی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ ، ڈبلیو جی ایس کے آئندہ اجلا س کا انعقاد کیا جائے گا۔ "

دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل نے مارچ 2020 میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن اور عرب امارات کی فیڈرل کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے دبئی کسٹمز کے زیر اہتمام ہونے والی پانچویں ڈبلیو سی او گلوبل اے ای او کانفرنس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وفد کے دورے میں کسٹمز کنٹرول روم ، کسٹمز ڈیکلیریشن مینجمنٹ ، جبل علی کسٹم سینٹر کا معائنہ بھی شامل تھا وفد نے انسپکشن اور ڈیکلریشن کے جدید ترین طریقہ کار سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302795770

WAM/Urdu