نائیجیریا میں امارات کے سفارتخانے کے زیر اہتمام بین المذاہب ڈائیلاگ اور رواداری فورم کا انعقاد

  • سفارة الدولة في نيجيريا تنظم " منتدى الحوار و التسامح بين الأديان"
  • سفارة الدولة في نيجيريا تنظم " منتدى الحوار و التسامح بين الأديان"
  • سفارة الدولة في نيجيريا تنظم " منتدى الحوار و التسامح بين الأديان"
  • سفارة الدولة في نيجيريا تنظم " منتدى الحوار و التسامح بين الأديان"
  • سفارة الدولة في نيجيريا تنظم " منتدى الحوار و التسامح بين الأديان"

ابوجا ، 27 اکتوبر ، 2019 ( وام) ۔۔ سال رواداری کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے پرامن بقائے باہمی ، مذہبی رواداری ، اور دیگر ثقافتوں اور عقائد کی قبولیت کے نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لئے ، نائیجیریا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر فہد عبید التفق نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں شیہو موسیٰ یار ادووا سینٹر میں بین المذاہب مکالمہ اور رواداری سے متعلق فورم کا افتتاح کیا۔ تقریب جس میں نائیجیریا کے نائب صدر پروفیسر یمی اوسین باجو ،وزیر مملکت برائے امور خارجہ زبیرو دادا ،ریاست نائجر کے گورنر ابوبکر ثانی بیلو، اور متعدد سفیروں ، اسکالرز ، اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی، میں پینل مباحثہ میں مختلف کمیونٹیز میں پرامن بقائے باہمی ، بھائی چارے ، اور باہمی احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، اسلام ، عیسائیت ، اور دیگر مذاہب میں اعتدال پسندی اور رواداری کی اقدار پر روشنی ڈالی گئی۔ پینل میں شامل مفتی اعظم اور دبئی میں اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے ادارہ کے شعبہ فتویٰ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر احمد بن عبد العزیز الحداد نے پرامن بقائے باہمی اور اعتدال پسندی کی اقدار کو فروغ دینے اور نفرت اور فرقہ واریت کے رد میں میڈیا کے کردار اور سوشل میڈیاکے اثر رسوخ کے حوالے سے بات کی۔ اس کے علاوہ مقررین نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والی والی من گھڑت خبروں کے پھیلاو سے گریز اور پیشہ ورانہ اور شفاف انداز میں درست معلومات اور خبروں کو شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائیجیریا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے دوسروں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے انسانی بھائی چارے ، پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب رواداری کے اصولوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کھلے پن اور مزاکرات کی پالیسیوں کے ذریعے ملک کے مرحوم بانی ، شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کے ویژن کی توسیع کے طور پر معاشرے میں رواداری کی اقدار کو فروغ دینے کے عرب امارات کے تجربات کو بھی بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت مستقل طور پر اس راستے پر قائم ہے ، جس نے رواداری کو طرز زندگی میں تبدیل کردیا ہے ۔ نائیجیریا کے نائب صدر پروفیسر یمی اوسین باجو نے نائیجیریا کے مختلف طبقات سے محبت کے ساتھ نفرت کا مقابلہ کرنے اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ معاملات میں ہمدردی ، افہام و تفہیم اور بقائے باہمی کے اصولوں کو اپنانے کا مطالبہ کیا۔ فورم کے اختتام پر ، التفق نے کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس اور الازہر کے امام اکبر شیخ ڈاکٹر احمد طیب کی جانب سے دستخط کی جانے والی انسانی بھائی چارے سے متعلق دستاویز اور مسلم دنیا میں اقلیتوں کے حقوق کے دفاع کے ضامن مراکش اعلامیہ کی کاپی پیش کی۔ ترجمہ ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302797756

WAM/Urdu