متحدہ عرب امارات کی دوبارہ برآمدات تین سال میں 1.046ٹریلین درہم ہوگئیں


ابوظبی،28 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ وفاقی مسابقت اور شماریات اتھارٹی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دوبارہ برآمدات گزشتہ تین سال کے دوران 1.046 ٹریلین درہم ریکارڈ کی گئی ہیں جو متحدہ عرب امارات کے کل تجارتی حجم کا 25 فیصد ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار نے گذشتہ تین سال کے دوران غیر ملکی تجارت کے شعبے میں اضافے کی رفتار کا اشارہ کیا ہےجس کے مطابق 2016میں غیر ملکی تجارت 1.078 ٹریلین تک بڑھی اور دوبارہ برآمدات 20 فیصد یعنی 215 ارب درہم رہیں۔ 2017 میں ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت سے ملک کی علاقائی حیثیت میں ایک اہم موڑ دیکھنے کو ملا جس کے دوران دوبارہ برآمدات 400 ارب درہم کے قریب ہوگئیں جو مجموعی تجارتی حجم کا 26.2 فیصد ہے۔ ترقی کی یہ رفتار 2018 میں بھی جاری رہی اور دوبارہ برآمدات بڑھ کر 431 ارب تک پہنچ گئیں جو مجموعی تجارت کا 28 فیصد ہیں ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395302798199

WAM/Urdu