عبداللہ بن زایدکی وفد کے ہمراہ ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت

  • عبدالله بن زايد يترأس وفد الدولة المشارك في "مبادرة مستقبل الاستثمار" بالرياض
  • عبدالله بن زايد يترأس وفد الدولة المشارك في "مبادرة مستقبل الاستثمار" بالرياض
ویڈیو تصویر

ریاض،29 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی جانب سے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان وفد کے ہمراہ ریاض میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کررہے ہیں۔ ایونٹ کا افتتاح خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سرپرستی اور نائب وزیراعظم ، وزیردفاع اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں ہوا۔ شیخ عبد اللہ اور ان کا وفد ایونٹ کے پینل مباحثوں میں شرکت کررہا ہے جن میں G20 گروپ سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور فیصلہ ساز بھی موجود ہیں ۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام میں متعدد پینل مباحثے شامل ہیں جن میں 30 سے ​​زائد ممالک کے 300 فیصلہ سازوں سمیت 6000 سے زیادہ شرکاء شریک ہیں۔ اس ایونٹ میں اگلی دہائی میں عالمی معیشت کے بارے میں غور کیا جاتا ہے اور کاروباری رہنما اور پالیسی ساز بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے ذرائع تلاش کرتے ہیں۔ یہ ایونٹ عالمی معیشت میں سعودی عرب کے مرکزی کردار کی عکاسی کرتا ہے اور سب سے بڑی عرب معیشت ہونے کے باعث سرمایہ کاری کے مواقع کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302798521

WAM/Urdu