این ایم سی کی ایشیا اورجنوب مغرب بحرالکاہل کے لئے ڈبلیو ایم او مشترکہ انتظامی گروپ کے اجلاس میں شرکت


سنگا پور ، 29اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ قومی موسمیاتی مرکز ، این سی ایم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ڈاکٹرعبد اللہ المندوس ،ریجنل ایسوسی ایشن II (ایشیا) کے صدر کی حیثیت سے عالمی موسمیاتی تنظیم ایم ڈبلیو او کے ایشیاء اور جنوب مغربی بحر الکاہل مشترکہ انتظامی گروپ کے اجلاس میں شریک ہیں ۔ سنگاپور میں 29 سے 31 اکتوبر 2019 ہونے والے اس اجلاس کا مقصد 18 ویں عالمی موسمیاتی کانگریس اور ڈبلیو ایم او ایگزیکٹو کونسل کے 71 ویں اجلاس کے اہم فیصلوں پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اجلاس میں خطوں اور ذیلی علاقوں میں کراس کٹنگ معاملات اور چیلنجز کی نشاندہی کے علاوہ ایشیاء پیسیفک کے علاقے میں قومی موسمیات اور ہائیڈروولوجیکل خدمات کی استعداد میں اضافے اوربہتری لانے کی کوشش کے متعلق امورزیر غور آئیں گے۔ اجلاس سے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک ، کم سے کم ترقی یافتہ ممالک ، کیریبین ، بحر الکاہل اور بحر ہند کےچھوٹے جزائر کی ترقی پذیر ریاستوں میں این ایچ ایم ایس کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ المندوس نے کہا کہ " ہم ایشیاء اور جنوبی مغربی بحر الکاہل کی علاقائی ایسوسی ایشن کی این ایچ ایم ایس کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ ویدر فورکاسٹ اور ارلی وارننگ سسٹم میں موسمیاتی اور ہائیڈروولوجیکل آفات کے خطرات کو مؤثر طریقے سے کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ "

مشترکہ مینجمنٹ گروپ ، ایم جی ، اجلاس دونوں خطوں کے ایم جی ارکان کو نئے ڈبلیو ایم او گورننس ڈھانچے کے تحت خطے میں مستقبل کے ورکنگ میکانزم پرتبادلہ خیال کرنے اور موثر اصلاحاتی تجویز میں شرکت کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایم جی ارکان ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں شمال جنوب کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور مطالبات کی بنیاد پر دونوں خطوں کے مابین تعاون کو آسان بنانے کے لئے کراس کٹنگ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302798393

WAM/Urdu