متحدہ عرب امارات کی بحرین میں عالمی دفاعی نمائش اور کانفرنس میں شرکت

  • uae participates in bahrain international defence exhibition & conference 1.jfif
  • uae participates in bahrain international defence exhibition & conference 2.jfif

منامہ،29 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات بحرین کے دارلحکومت منامہ میں بحرین انٹرنیشنل ایئرشو 2019 کے تحت عالمی دفاعی نمائش اور کانفرنس میں حصہ لے رہا ہے۔ بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس تحت قائم کئے گئے متحدہ عرب امارات کے پویلین میں 15 نمایاں اماراتی دفاعی اور سیکیورٹی کمپنیوں کی جدید دفاعی مصنوعات کی نمائش کی گئی ہے۔ جن کمپنیوں کی مصنوعات متحدہ عرب امارات کے پویلین میں رکھی گئی ہیں ان میں کراکل، باریج ایمونیشن، الفتن شپ انڈسٹری، ای او ایس ایڈوانس ٹیکنالوجیز، نیشن شیل، ​​رومکو، اٹلس ٹیلی کام، سیف سٹی، کیلیڈس، الحمرا، تھورایا، تسنیف، آئی جی جی، سہام الخلیج اور ابوظبی خود مختار سسٹم انوسٹمنٹ، اے ڈی اے ایس آئی شامل ہیں۔ Emirates Defence Companies Council, EDCCنے مینوفیکچرنگ شعبے کی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں معاشی ترقی کے لئے نئے افق کھولنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کے اہم اسٹیک ہولڈرز وزارت دفاع اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج ہیں ۔ Emirates Defence Companies Council, EDCC سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا کرتی ہے اور اپنی رکن کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات کی دفاعی اور سلامتی کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لئے مناسب اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جوڑتی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302798349

WAM/Urdu