ای ڈی اے کا بین الاقوامی سفارتکاروں کے لئے عالمی مواصلات کا پروگرام اختتام پزیر

  • eda delivers uae’s message of tolerance to top international diplomats 3
  • eda delivers uae’s message of tolerance to top international diplomats 2
  • eda delivers uae’s message of tolerance to top international diplomats 1

ابوظہبی، 30 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ امارات کی سفارتی اکیڈمی ، ای ڈی اے کی جانب سے "متحدہ عرب امارات میں آپ کا سفر" کے عنوان سے شروع کردہ عالمی مواصلات کا پروگرام اختتام پزیر ہوگیا۔ جس کا مقصد سفارت کاروں کو متحدہ عرب امارات سے روشناس کرانا تھا ۔ ابوظہبی میں منعقدہ پانچ روزہ پروگرام میں ارجنٹائن ، آرمینیا ، آسٹریلیا ، برازیل ، کولمبیا ، گبون ، گھانا ، کینیا ، پاکستان ، جنوبی افریقہ ، یوراگوئے اور ازبکستان کے بارہ سرکردہ سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اس میں چار کلیدی موضوعات ، نیشن برانڈنگ اور سافٹ پاور ، متحدہ عرب امارات کی تاریخ اور ثقافت ، متحدہ عرب امارات کی عوامی اور ثقافتی سفارتکاری ، اور متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے ایجنڈے میں چوتھے روز مشرق وسطی میں قیام امن کے بارے میں پینل ڈسکشن شامل تھی۔ شرکاءنے یو اے سرکل کے ایک ایونٹ سمیت متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ وبین الاقوامی تعاون کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں حصہ لیا۔ سفارتکاروں کو ثقافتی مقامات ، جیسے شیخ زید مسجد ، لوو ابوظہبی اور قصر الوطن کا بھی دورہ کرایا گیا۔ پروگرام کی اہمیت کے حوالے سے ای ڈی اے کی قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، مریم ابراہیم المحمود نے کہاکہ "ایم اویف اے ای سی کے مقاصد کی حمایت کے لئے قائم ای ڈی اے نے متحدہ عرب امارات سے متعلق تمام امورکے لئے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے اپنا مقام مضبوط بنایا ہے۔آج دنیا کی بڑھتی ہوئی باہمی وابستگی کے ساتھ ، متحدہ عرب امارات کے مفادات کو عالمی سطح پر فروغ دینا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "ہمیں اس پروگرام کی کامیابی پر فخر ہے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے رواداری ، فراخدلی اور مختلف ثقافتوں کے لئے احترام کے عظیم پیغام کو پہنچانا ہے۔"

ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395302798689

WAM/Urdu