عرب امارات کا یمن کی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے ریاض معاہدے کا خیرمقدم


ابوظہبی ، 5 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے یمن کی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ہونے والے ریاض معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے یمن کے برادر عوام کے مفاد اور یمن میں استحکام و سلامتی لانے کی کوششوں کا ساتھ دیتے رہنے کا عزم دہرایا ہے – وزارت امور خارجہ سے جاری بیان میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے یمن کے فریقین کو مذاکراتی میز پر لانے کی دانش مندانہ کوششوں کی تعریف کی گئی ہے ۔ اس تناظر میں یمن کے استحکام کو خطرات میں لاحق کرنے والوں کی ناکامی کیلئے یمن کے متعلقہ فریقین کے درمیان اس اہم معاہدے کے طے پانے کو بھی سراہا گیا ہے – بیان میں عرب سلامتی کے مرکزی ستون برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے یمن کیلئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کئے جانے کی بھرپور تعریف کی گئی ہے ۔ بیان میں حوثی ملیشیاء اور دیگر کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے یمن فورسز کی طرف سے تعاون اور ساتھ دینے کے اقدام کو بھی سراہا گیا ہے – بیان میں عالمی برادری کو بھی یمن میں استحکام اور بحالی لانے اور آنے والے دنوں میں تعمیری سرگرمیوں کی خاطر معاون کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ عرب امارات نے یمنی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے جائز اقدامات ، امن و سلامتی کی بحالی اور سیاسی کوششوں کو تقویت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے جوکہ خطے کے عوام کے مفاد میں ہے – عرب امارات نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی طرف سے  جذبہ خیرسگالی کے تحت یمن میں استحکام ، سلامتی اور ترقی لانے کے عزم کی بھی ستائش کی ہے – ترجمہ  تنویر ملک  http://wam.ae/en/details/1395302800389

WAM/Urdu