سعودی اماراتی ہاؤسنگ کونسل کے پہلے اجلاس کا دبئی میں انعقاد

  • مجلس الإسكان السعودي الإماراتي يناقش تطوير منظومة وخدمات إسكانية مشتركة
  • مجلس الإسكان السعودي الإماراتي يناقش تطوير منظومة وخدمات إسكانية مشتركة

دبئی ، 6 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ رہائشی اور ماحولیاتی اقدامات کیلئے سعودی ، اماراتی کوآرڈینیشن کونسل کے ادارے سعودی اماراتی ہاؤسنگ کونسل کا پہلا اجلاس دبئی میں ہوا جس میں وزیر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بلحیف النعیمی اور سعودی وزیر ہاؤسنگ ماجد الحجیل نے شرکت کی – اجلاس کے دوران دونوں ممالک سے کونسل کے ٹرسٹیز کیلئے مینجمنٹ نظام کی تشکیل پر غور کیا گیا جو ہاؤسنگ کی طلب و فراہمی ، صارفین کے تجربات ، متعلقہ قانون و قاعدہ سازی ، مشترکا ضروریات و چیلنجز اور اہداف پر غور کریں گے ۔ کونسل کے دیگر مقاصد میں رہائشی شعبے میں ایک دوسرے کے بہترین تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے نمایاں رہائشی خدمات کی فراہمی کیلئے تعاون کو فروغ دینا بھی ہے – ڈاکٹر النعیمی کا کہنا تھا کہ اس کونسل کے قیام کے مقاصد میں رہائشی اور ماحولیاتی شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹتے ہوئے تخلیقی خیالات اور اقدامات کو فروغ دینا ہے ۔ دونوں ممالک اپنے عوام کی فلاح اور سکون کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں – الحجیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کونسل کے مقاصد کے حصول میں بھرپور تعاون کیلئے پرعزم ہیں ، اس کے تحت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے باہمی تجربات کی روشنی میں نئے اور تخلیقی اقدامات کئے جائیں گے جس کے ثمرات عوام کو ملیں گے – ترجمہ - تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302800541

WAM/Urdu