ابوظبی سی ای او گول میز کانفرنس10 نومبر کو ہوگی


ابوظبی، 6 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ دنیا میں تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل انڈسٹری کے سرکردہ تیس رہنما 10 نومبر کو ابوظبی میں اکھٹے ہوکر توانائی کے شعبے کو درپیش اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان سینئر ایگزیکٹوز کو وزیر مملکت اور ادنوک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان الجابر نے چوتھے ابوظبی سی ای او راؤنڈ ٹیبل میں مدعو کیا ہے۔ دنیا کے سرکردہ تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل چیف ایگزیکٹوز کے اس اجلاس میں شرکت سے تیل اور گیس کے شعبے کے حوالے سے مباحثے کے مرکز کے طور پر ابو ظبی کی پوزیشن کو مزید تقویت ملے گی۔ گول میز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر الجابرنے کہا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے آغاز پر ہماری صنعت بڑے مواقع اور اہم چیلنجوں کے دور میں داخل ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہماری صنعت کا بنیادی مشن بدستور برقرار ہے تاکہ پائیدار معاشی نمو کیلئے ذمہ داری کے ساتھ ضروری توانائی مہیا کی جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ ابوظبی کے سی ای او راؤنڈ ٹیبل تیل اور گیس کی صنعت کے رہنماؤں کو ترقی پذیر توانائی صنعت کے کلیدی اثرات پر بحث کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس راونڈ ٹیبل میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ کم اخراج کے ساتھ توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے۔ اس گول میز کانفرنس میں ڈاکٹر الجابر کے علاوہ سعودی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر اور اس شعبے کی عالمی سطح پر ممتاز شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ ابو ظبی سی ای او راؤنڈ ٹیبل ابو ظبی بین الاقوامی پٹرولیم نمائش اور کانفرنس، ADIPEC 2019 کے موقع پر ہوگا جو عالمی سطح پر تیل و گیس کی صنعت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302800525

WAM/Urdu